امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں قائم شدہ نادرا سیل میں مشنری کی تنصیب تا حال نہیں ہوئی،وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمٰن، کوئی شخص دوسرا شناختی کارڈ بنوا لے تو 10 ہزار جرمانے کیساتھ نیا شناختی کارڈ بنوا دیا جاتا ہے، ایک لاکھ 86 ہزار ، ڈبل شناختی کارڈوں کا مسئلہ حکومت نے حل کر دیا ، 750 ارب کی ایرانی تیل سمگلنگ پکڑی ہے، سمگلنگ کو روکنے کیلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7 چیک پوسٹیں نئی قائم کی ہیں، قومی ا سمبلی میں اظہارِ خیال

ہفتہ 8 اگست 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں قائم شدہ نادرا سیل میں مشنری کی تنصیب تا حال نہیں ہوئی ہے جبکہ نادرا اتھارٹی بورڈ نے مشینری نصب کرنے کی منظوری دیدی ہے، کوئی شخص دوسرا شناختی کارڈ بنوا لے تو 10 ہزار جرمانے کیساتھ نیا شناختی کارڈ بنوا دیا جاتا ہے۔

ایک لاکھ 86 ہزار 2 ڈبل شناختی کارڈوں کا مسئلے کو حکومت نے حل کر دیا ہے حکومت نے 750 ارب کی ایرانی تیل سمگلنگ پکڑی ہے سمگلنگ کو روکنے کیلئے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 7 چیک پوسٹیں نئی قائم کی ہیں۔ جمعہ کے روز قومی ا سمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادے کی زیر صدارت 25 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی (ف) کی نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ یورپی دنیا میں نادرا سیل نصب مشینری کام شروع کر رہی ہیں اور یو ایس اے میں پاکستانی ایمبیسی میں قائم شدہ نادرا سیل میں اب تک مشینری کی تنصیب نہیں ہوئی جبکہ نادرا اتھارٹی بورڈ نے این آئی سی او بی پی او سی کے اجراء درخواستوں پر اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔

(جاری ہے)

8 اگست۔2015ء کارروائی‘ امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی‘ نیویارک‘ ہوسٹن‘ لاس اینجلس کے رجسٹریشن سیکٹروں میں مشینری نصب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ امریکہ کی ریاستوں میں برمنگ سمیت دیگر ملکوں میں مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیئے جاتے ہیں اگر کسی شخص نے دوسرا شناختی کارڈ بنوا لے تو اس پر سختی سے ایکشن لیا جاتا ہے اور 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ نیا شناختی کارڈ حکومت کی جانب سے بنوا کر دیا جاتا ہے لیکن قابل قبول وجوہات سننے کے بعد جرمانہ کو معاف بھی کیا جاتا ہے۔

شیر اکبر کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ ایک لاکھ 86 ہزار 2 شناختی کارڈوں کا بیرون ملک سے مسئلہ آیا تھا کہ انکے ڈبل شناختی کارڈ ہیں لیکن مسئلہ حل کر دیا گیا محمد مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت پی ٹی سی ایل کے کھاتوں کے آڈٹ نہیں کرتی بلکہ 1996ء کے ایکٹ کے تہت آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے آڈٹ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

کہ اس وقت 3 ارب کا منافع کا اعلان ہوا ہے جو کہ ستمبر میں حاصل ہو گا کچھ جائیدادیں جو کہ مختلف اداروں کی ہیں جو کہ پی ٹی سی ایل کے نام پر تھیں لیکن پھر اس پر کچی آبادیاں بنا دی گئیں۔ حکومت پاکستان اپنی ٹرمز اینڈ کنڈیشن حاصل نہ کر سکیں۔ پی ٹی سی ایل کی 26 فیصد شیئرز احتاصلات غیر ملکی کمپنی کو دیئے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا کہ پاک ائیران سمگلنگ پیٹرول کی حقیقت ہے آخری حکومت میں 5 ارب کی پاک ایران پیٹرول سمگلنگ کو پکڑا گیا تھا لیکن اس مرتبہ 750 ارب کی سمگلنگ کو پکڑا گیا ہے۔

سہراب رکھنی‘ گوادر زیروں پوائنٹ شیلا باع پسنی سمیت دیگر علاقوں میں 7 نئی چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں تاکہ پاکستان میں ایران پیٹرول سمگلنگ کو روکا جا سکے۔ نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمان نے کہا جو بھی ویزا نہ ہونے کی وجہ یا کرائم میں ملوث ہونے سے بعض پاکستانیوں کو دوسرے مملک سے ڈی پورت کر دیا جاتا ہے اور اگر زیادہ سنجیدہ کیس ہو تو اس میں خود تحقیقات کرتے ہیں اور اس مرتبہ سعودی عرب سے زیادہ لوگ ڈی پورٹ ہوئے پاکستان سے بھی کئی غیر ملکیوں کو ڈی پورت کیا جاتا ہے جہاں پر غیر قانونی کام اگر کوئی غیر ملکی کرتے ہیں تو انہیں پاکستانی ادارے بڑی غور سے دیکھتے ہیں صوبائی حکومتیں ہمارے لئے قابل احترام ہیں اس معاملے میں کسی خاص طور پر ایک صوبے میں نظر مرکوز نہیں ہے۔

پروزین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ تمام ڈسٹرکٹس میں پاسپورٹ آفس بنائیں اس کے بعد تحصیل لیول پر غور کرینگے کیونکہ شناختی کارد ہر سہری کیلئے ضروری ہے۔ مسعود پروین بھٹی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کیلئے حکومت کے ادارے پختہ ہیں اور پاکستان اسٹیل مل کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا منصوبہ ترک نہیں کیا گیا نج کاری پر کابینہ کمیٹی نے اکتوبر 2013ء کو جلد عمل درآمد کیلئے نج کاری پروگرام کی منظوری دی ہے جیسے ہی تمام عمل مکمل ہو گا تو ایوان کو آگاہ کیا جائے گا جیسے ہی سرکاری ادارے فروخت ہوتے ہیں تو ان پیسوں کو پہلے ملازمین کی بقایاجات میں دیا جاتا ہے اور باقی پیسے حکومت کو دیئے جاتے ہیں پی آئی اے میں تعمیر نو بڑی سطح پر ہوئی ہے جس سے کافی بہتری آئی ہے اب غیر ملک بیڈرز بھی دلچسپی لینگے عائشہ سید کے سوال کے جواب میں رانا محمد افضل نے کہا کہ نیشنل فنانس ایوارڈ 82 فیصد پاپولیشن کی مد میں تقسیم کیا جاتا ہے جو صوبہ زیادہ رونیو ہاصل کرتا ہے پھر اس میں 5 فیصد صوبے کو ایڈوانٹیج دیا جاتا ہے بلوچستان کا رقبہ بڑا ہے لیکن پاپولیشن کم ہے اس لئے بلوچستان کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں 9 فیصد دیا گیا ہے ایوارڈ مینا یک سال بڑھانے کی وجہ مردم شماری کی وجہ ہے اب بیور نے مکمل انتظامات کر لئے اس کے لئے 2 لاکھ فوجی اور اڑھائی لاکھ سویلیئن کی ضرورت ہے جبکہ ضرب عضب سے باہر نکلنے کے بعد نیشنل کمیشن ایوارد کیلئے کام کرینگے۔

نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمان نے کہا کہ سینٹ سیکرٹریٹ ایمپلائز ڈیپارٹمنٹ ائی سی ٹی اسلام آباد میں رجسٹر کرایا گیا ہے سوسائٹی زون 5 میں کچھ بے ضابطگیوں کی بناء پر لوگوں کو پکڑ رہے ہیں نیب اور ایف آئی بھی تحقیقات کر رہے ہیں سینٹ نے بھی اس معاملے پر نوٹس لیا ہے اور سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اس مسئلے کو لیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں سینٹ کی ایمپلائز بھی شامل ہیں نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں رانا محمد افضل خان نے کہا کہ حکومت فائلیرز اور نان فائلیرز پر ایکشن لے رہی ہے اور حکومت دن رات ٹیکس کو بڑھانے کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ جی ایس ٹی کی 17 فیصد میں کمی لائی جا سکے آجکل ہم بزنس کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کر رہے ہیں بزنس کمیونٹی میں آئل سیکٹرز سمیت دیگر سے میٹنگز کی اور اب ہم سیکٹر در سیکٹر میتنگ کر رہے ہیں اور ان سے گفتگو کر رہے ہیں اجکل منیشیات فروش اور سمگلرز کی بھی ٹرانزیکشن ہے اس پر کام کر رہے ہیں 3 جگہ سے ٹیکس حصل کرنے کی سوچ غلط ہے اور ٹوٹل قیمت پر 17 فیصد سے زیادہ قطع ٹیکس نہیں بڑھے گا اب چینی اور سیمنٹ کی بوری پر لیبل آئے گا اس سے ٹیکس کولیکشن مناسب ہو گی سیلز ٹیکس کی شرح ہائی ہے لیکن جونہی جو شعبے ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں انکو ٹیکس نیٹ میں لا کر 17 فیصد سے کم کر کے 14 یا 15 فیصد پر لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :