پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی سیکیورٹی پاک فوج سنبھالے گی، ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سڑک بنانے کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 30 ارب کی رقم مختص کی گئی،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا وقفہ سوالات میں ایوان کوجواب

ہفتہ 8 اگست 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو وقفہ سوالات میں بتایا کہ پاک چائینہ راہداری منصوبہ کی سیکیورٹی پاک فوج سنبھالے گی۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سڑک بنانے کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 30 بلین کی رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ زمین خریداری کیلئے 30 بلین روپے رکھے جائیں جس کے باعث اسے اٹھائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضمنی سوال پر سینیٹر عثمان کاکٹر نے کہا کہ حکومت ایوان سے بھی جھوٹ بولتی ہے 30 بلین تو دور کی بات ہے 30 روپے بھی نہیں رکھے گئے ہیں یہ محض لولی پاپ ہے۔ شیخ آفتاب نے سینٹ کو مزید بتایا کہ 6 ماہ قبل چائینہ کی ایک ٹیم آئی تھی جس نے زمینی و ہوائی طور پر ایک سروے کیا کہ اس کے مطابق راہداری منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ رحمان ملک کے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے بتایا کہ پاک چائینہ راہداری منصوبہ کے دوران متعدد انڈسٹریل زون بھی بنیں گے تاکہ بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے مدد گار ثابت ہو۔

متعلقہ عنوان :