لیاری بہت جلد جرائم اور گینگ وار گروپس سے پاک ہوجائے گا،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر،کراچی آپریشن ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، آپریشن کے اہداف کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آپریشن کے اہداف دہشت گرد، ان کے معاونین، سہولت کاراور مالی مددگار ہیں، رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 8 اگست 2015 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ لیاری بہت جلد جرائم اور گینگ وار گروپس سے پاک ہوجائے گا۔ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے جمعہ کو اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لیاری سے جرائم پیشہ افراد بھاگ رہے ہیں، گینگ وار کا جلد خاتمہ ہوگا اور انشاء اللہ لیاری جلد جرائم سے پاک ہوگا۔ڈی جی رینجرز نے یہ بیان لیاری گینگ وار گروپ کے ایک سربراہ نور محمد عرف بابا لاڈلا کی مبینہ ہلاکت کے بعد دیا ہے۔

بابا لاڈلہ گزشتہ رات افغانستان میں ایرانی سرحد کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک بابا لاڈلا کی ہلاکت کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ ادھرکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہاہے کہ رینجرز کے جوان ایک فرد نہیں بلکہ ادارہ ہے،کراچی آپریشن ہر طرح کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے، آپریشن کے اہداف کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، آپریشن کے اہداف دہشت گرد، ان کے معاونین، سہولت کاراور مالی مددگار ہیں۔

(جاری ہے)

کور کمانڈرکراچی نے رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی اور بلا امتیاز ہے، آپریشن کے اہداف دہشت گرد، ان کے معاونین، سہولت کاراور مالی مددگار ہیں۔انہوں نے کہا کہ رینجرزسرحدوں کی محافظ ہونیکے سا تھ ساتھ دہشت گردی کیخلاف ہراول دستہ بھی ہے، کراچی آپریشن میں رینجرز کی عمد ہ کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے، کراچی کاامن رینجرز،قانون نافذکرنیوالیاداروں کی کوششوں کانتیجہ ہے، شہر میں حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں،عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

کورکمانڈر کراچی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر لڑنی ہے،عوام اردگرد کے حالات اور واقعات پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ ایک قابل ستائش ادارہ ہے،رینجرزکی کامیابی کا سہرا اعلیٰ قیادت اور عمدہ ٹریننگ کے سر جاتا ہے۔کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ رینجرز کے جوان ایک فرد نہیں بلکہ ادارہ ہے