بھارت لائن آف کنٹرول پر نئی باڑ کی تعمیر شروع کردے گا، باڑ کی تعمیر سے دراندازی ختم ہوجائے گی ، سردیوں میں سخت برفباری میں بھی قائم رہے گی ، بھارتی فوجی حکام

جمعہ 7 اگست 2015 08:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)بھارت لائن آف کنٹرول پر نئی باڑ کی تعمیر شروع کردے گا،فوجی حکام کے مطابق یہ باڑ سردیوں میں بھی سخت برقباری کے باوجود بھی برقرار رہے گی۔نئی باڑ کا منصوبہ مکمل ہونے سے دراندازی بالکل ہی ختم ہوکر رہ جائے گی۔اس باڑ پر سکیورٹی آلات بھی لگائے جائیں گے جو نقل وحرکت کا پتہ دینگے۔موجودہ دو تہوں والی باڑ کی تعمیر 2003میں شروع ہوئی تھی اور یہ 2005میں مکمل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

فوجی حکام کے مطابق نئی باڑ پر برفباری کو برداشت کرنے کیلئے سٹیل کی چھت بھی بنائی جائے گی تاکہ برفباری کے باعث باڑ کو نقصان نہ ہو۔حکام کے مطابق باڑ پر نائب ویڑن کیمرے،سکیورٹی الارم بھی نصب کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ باڑ جموں کے 50کلومیٹر کے علاقے میں لگائی جائے گی ،کیونکہ اس علاقے میں شدید برفباری ہوتی ہے جس کی وجہ سے باڑ کو بہت نقصان ہوا ہے۔اس لیے یہاں سے دراندازوں کا داخلہ بند کرنے کیلئے نئی باڑ لگائی جائے گی۔