تحریک انصاف کی سیٹیں قائم رکھنا وزیر اعظم نواز شریف کی مجبوری ہے،شیخ رشید ، ملک کو بیچنے اور لوٹ مار کرنے والوں کیلئے برا وقت آ گیا ،سیاسی حکومتوں کے لئے اگست سے دسمبر تک چار مہینے اہم ہیں ۔میڈیا سے گفتگو

جمعہ 7 اگست 2015 08:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی سیٹیں قائم رکھنا وزیر اعظم نواز شریف کی مجبوری ہے ۔ سیاسی حکومتوں کے لئے اگست سے دسمبر تک چار مہینے اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مجبوری نہیں بلکہ اسمبلی میں تحریک انصاف کی سیٹیں حکومت کی مجبوری ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف مجبور ہیں اگر مجبوری نہ ہوتی تو حکومت نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے میں ایک منٹ کا وقت ضائع نہیں کرنا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بیچنے والے اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف برا وقت آ گیا ہے اور اس حوالے سے سیاسی حکومتوں کے لئے اگست سے لے کر دسمبر تک چار مہینے بہت اہم ہیں ۔ حکمران عوام کے پیسے کو کرپشن کی نظر کر رہے ہیں جس کا ان کو بہت جلد حساب دینا ہو گا ۔