بھارتی فوج کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں،پاک فوج کا اقوام متحدہ سے احتجاج ،تحقیقات کرانے کا مطالبہ

جمعہ 7 اگست 2015 08:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)پاک فوج نے بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کرانے کا مطا لبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور برائے پاک بھارت کے پاس احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے بھارتی جارحیت کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چار اگست کو پکھراج سیکٹر میں بھارتی سرحدی جارحیت کی وجہ سے 3سویلین شہید اور 22زخمی ہوئے۔بھارت کی جانب سیسویلین آبادی کو نشانہ بنانا بلا جواز اور بزدلانہ کاروائی ہے۔