بھارت الزا م ترا شیو ں کے بجا ئے ثبوت دے ، پاکستان، کوئی پاکستانی حملو ں میں ملوث نہیں ، ،ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر طلب کر کے بھی شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،پاک بھارت سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کیلئے دی گئی تاریخوں کا جائزہ لے رہے ہیں،افغا ن امن مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔امید ہے مذاکرات جلد بحال ہو جائیں گے،حکومت کی جانب سے الطاف حسین سے متعلق کوئی ٹاسک ملا تو اس پر عمل کیا جائیگا، وزیر اعظم نواز شریف10 اگست کو بیلاروس کا دورہ کریں گے، تر جما ن دفتر خا رجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعہ 7 اگست 2015 08:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت سے بارہا کہا کہ الزام تراشی سے گریز کرے ، اگر بھارت میں کوئی پاکستانی کارروائیوں میں ملوث ہے تو اس حوالے سے ثبوت پاکستان کو فراہم کئے جائیں،پاک بھارت سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کیلئے بھارت کی جانب سے دی گئی تاریخوں کا جائزہ لے رہے ہیں،افغا ن حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے امید ہے مذاکرات جلد بحال ہو جائیں گے،حکومت کی جانب سے الطاف حسین سے متعلق کوئی ٹاسک ملا تو اس پر عمل کیا جائیگا، وزیر اعظم نواز شریف10 اگست کو بیلاروس کا دورہ کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاتون چندا بی بی سے متعلق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں معلومات لینے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ابھی تک بھارت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی، بھارتی لڑکی گیتا سے ہائی کمشنر اے سی راگھوان کی ملاقات کرادی ہے جس کا مقصد گپتا کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جا سکیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جیل میں قید 8 سالہ پاکستانی بچے غلام حسین کی شناختی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، غلام حسین کی شناختی تفصیلات کے بعد اسے پاکستان لایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الطاف حسین سے متعلق کوئی ٹاسک ملا تو اس پر عمل کیا جائیگا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الطاف حسین سے متعلق تفصیلی پریس کانفرنس کی ہے اس پر مزید تبصرہ نہیں کروں گا،ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر طارق کھوسہ کے آرٹیکل کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے آرٹیکل کے حوالے سے کوئی تبصرہ نھیں کر سکتا تاہم ممبئی حملہ کیس میں ٹرائل کے لئے بھارت سے مزید معلومات کا انتظار ہے۔

،انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر طلب کر کے بھی شدید احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رکھے گا تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے،ترجمان نے کہا کہ گورداس حملے میں پاکستان کو ملوث کرنا درست ہے بھارت سے بارہا کہ کہ الزام تراشی کی بجائے اگر کوئی پاکستانی بھارت میں کارروائیوں میں ملوث ہے تو ثبوت اور شواہد دیئے جائیں تاہم بھارت اس طرف آنے کی زحمت نہیں کرتا،انہوں نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس میں بھارت کی جانب سے مزید ثبوت اور شواہد ملنے کا انتظار ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے حوالے سے بھارت نے 23 اور24 اگست کی تاریخ دی ہے پاکستان ان تاریخوں پر غور کررہا ہے تاہم ملاقات کے ایجنڈے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف 10 اگست کو بیلاروس کا دورہ کریں گے ،نواز شریف یہ دورہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر کررہے ہیں،دورے کے دوران وزیر اعظم بیلاس روس کے صدر سے ملاقات ،وفود کی سطح پر مذاکرات اور مختلف تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے اور وزیر اعظم کو بیلاروس یونیورسٹی کے پروفیسر کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے ،امید ہے تعطل شدہ مذاکرات جلد بحال ہوجائیں گے ،مذاکرات کی کامیابی کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کا ایجنڈا اورتاریخوں کا تعین فریقین کی اولین ذمہ داری ہے۔