پاک ایران سرحدکے قریب سیکورٹی فورسزاورگینگ وار ملزمان میں جھڑپ، 25لاکھ سرکی قیمت والاگینگ وارکاسرغنہ بابالاڈلاماراگیا،فورسزنے لاش تحویل میں لے لی

جمعہ 7 اگست 2015 08:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)پاک ایران سرحدکے قریب سیکورٹی فورسزاورگینگ وارکے ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 25لاکھ سرکی قیمت والاگینگ وارکاسرغنہ بابالاڈلاماراگیا،فورسزنے لاش تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزگینگ وارکاسرغنہ نورمحمدعرف بابالاڈلااپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان سے ایران فرارہونے کی کوشش کررہاتھاکہ فورسزنے کارروائی کی جس پرگینگ وارکے ملزمان اورفورسزکے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا،جس میں نورمحمدعرف بالالاڈلاماراگیا،بابالاڈلہ قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اوردیگرکئی جرائم میں ملوث اورپولیس کومطلوب تھااوررینجرزبھی اس کی تلاش میں تھی بابالاڈلاکے سرکی قیمت25لاکھ روپے مقررتھی واقعہ کے بعدبابالاڈلہ کی لاش کوفورسزنے قبضہ میں لیکرہسپتال منتقل کیا

متعلقہ عنوان :