داعش کی جاری حالیہ تصاویر پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کے لئے پریشان کن ہی،داعش نے ثبوت اس وقت چھوڑے ہیں جب اس کے 4 اہم رہنما مارے گئے

جمعرات 6 اگست 2015 09:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی موت سے ابوبکر البغدادی کی زیر سرپرستی داعش کی پاک افغان قبائلی علاقے میں سرگرمیان بڑھانے میں واضح حوصلہ افوائی ہوئی ہے جو مجموعی طور پر طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں قائم خوفناک نجی آڑمی نے پاکستانی سرزمین پر اپنے تربیتی کیمپس کی تصاویر جاری کی ہیں یہ پیشرفت نہ صرف طالبان بلکہ پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کے لئے تشویشناک اور پریشان کن ہے جن کو پہلے یقین تھا کہ داعش کی خراسان شاخ کا ہیڈ کوارٹر افغانستان میں ہے ۔

(جاری ہے)

داعش پاکستان میں اپنا تربیتی کیمپ قائم کرنے میں ناکام رہی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش نے پاکستان کی سرزمین پر ثبوت ایسے وقت جاری کئے ہیں جب پاک افغان بارڈر پر اسد کے چار اہم رہنما مارے گئے ہیں ۔ان میں حافظ سعید خان ، عبدالرؤف خادم ، حافظ واحد اور شاہد اللہ شاہد شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کا تربیتی کیمپ وہ لوگ چلا رہے ہیں جو غیر محسود ملا فضل اللہ کی زیر سربراہی میں تحریک طالبان پاکستان کی محسود شاخ سے الگ ہونے والے لوگ ہیں جبکہ داعش عالمی جہاد کی قیادت حاصل کرنے کے لئے طالبان اور القاعدہ سے مسابقت میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :