پاک چین آزادتجارت،پاکستان کو8سال میں176ارب کانقصان، آزادتجارت سے متعلق3روزہ اجلاس ختم،معاہدے کے تحت ٹیرف موڈیلیٹی میں کمی کے حوالے سے بات چیت،معاہدے کے تحت ٹیرف میں رعایت دی جائے جیسے چین نے دوسرے شراکت داروں کودی،پاکستان

جمعرات 6 اگست 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء)پاکستانی حکام نے چین پرواضح کردیاکہ پاک چین آزادتجارت میں پاکستان کو8سال میں176ارب روپے کانقصان ہواہے۔ اسلام آبادمیں پاک چین کے درمیان آزادتجارت سے متعلق3روزہ اجلاس ختم ہو گیا ہے۔چین کے وزارت کامرس کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل اورپاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری کامرس نے وفدکی قیادت کی۔

اجلاس میں الیکٹرانک ڈیٹاشیئرنگ سسٹم رواں سال کے اختتام تک قائم ہونے پراتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

پہلاپاک چین آزادتجارت کامعاہدہ سابق صدرپرویزمشرف کے دورمیں ہواتھا۔دونوں فریقین کے درمیان پاک چین آزادتجارت معاہدے کے تحت ٹیرف موڈیلیٹی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،پاکستان اپنے موٴقف پراصرارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کواس معاہدے کے تحت ٹیرف میں رعایت دی جائے جس طرح چین نے اپنے دوسرے شراکت داروں کودی ہے ۔اس موقع پرچین نے پاکستانی حکام کوابتدائی طورپرسروس،انجینئرنگ،میڈیکل ،ڈینٹل ،سیروسیاح،ثقافت کھیل کودسے متعلق ابتدائی فہرست پیش کی ۔چینی حکام نے کہاکہ چین ان شعبوں میں پاکستان کاتعاون چاہتاہے ،چین خدمات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کاخواہاں ہے

متعلقہ عنوان :