جہاز جیت گیا ، باکردار لوگ ہار گئے ،پرویز رشید، تحریک انصاف میں باکردار اور اصول پسندوں کی گنجائش نہیں ،عمران خان کے آمرانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی کی اپنی وکٹیں گرنے لگی ہیں،بیان

جمعرات 6 اگست 2015 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں باکردار اور اصول پسندوں کی گنجائش نہیں ہے ،جہاز جیت گیا اور باکردار لوگ ہار گئے ،گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آمرانہ طرز عمل سے پی ٹی آئی کی اپنی وکٹیں گرنے لگی ہیں کیونکہ خان جی نے پارٹی میں شامل تمام رہنماؤں کو ذاتی ملازم ہی سمجھتے ہیں عمران خان جب اپنے طرز عمل میں جمہوری طرز عمل نہیں لاسکتے تو پھر جمہوری دور کوکیسے پسند کرینگے ۔