نیا پاکستان بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،عمران خان ، الطاف حسین ملک کا سب سے بڑا غدار اور دہشتگرد ہے،نوازشریف فیصلہ کرے، مولانا فضل الرحمان کے کندھے پر بندوق رکھ کے گولی نہ چلائے، ہمیں اسمبلیوں میں جانے کا کوئی شوق نہیں،مسلم لیگ(ن) کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پنجاب میں پولیس کے بغیر بلدیاتی الیکشن کرائے،الیکشن کمیشن کے موجودہ نظام سے ایماندار لوگ منتخب نہیں ہوسکتے،الیکشن کی جنگ الگ ہے کسانوں کے ساتھ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے، بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ کر کے دکھائیں گے،پتوکی میں اجتماعی سے خطاب

جمعرات 6 اگست 2015 08:52

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خاں نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،ن لیگ کی حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پولیس کے بغیر ایک الیکشن بھی جیت کر دکھا دیں،وزیر اعظم صاحب الطاف حسین سب سے بڑا غدار ہے اس کو ٹیلی فون کر کے اگر پوچھنا ہے تو نہ پوچھو ہمیں اسمبلیوں میں جانے کا کوئی شوق نہیں فیصلہ کرو اور مولانا فضل الرمان کے کندھے سے بندوق نہ چلاو ہم سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور 2013 کے الیکشن سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلیوں میں آئیں گے،پاکستان کے جو حالات ہیں پوری قوم کو کھڑا کرنے کی ضرورت ہے ،ن لیگ نے دو میٹرو پر اربوں روپے خرچ کر دئیے حالانکہ اگر یہں پیسہ سیلاب پر خرچ کیا جاتی اور بند مضبوط ہو جاتے تو کسانوں کی فصلیں بچ جاتیں،عمران نے کہا کہ پاکستان کے ایماندار لوگ اوپر نہیں آ سکتے اس لیے الیکشن کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے جنگ علیحدہ لڑوں گا بلکہ کسانوں میں آج کہتا ہوں کہ تحریک انصاف ظلم کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام دھڑا دھڑ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اب نیا پاکستان بننے والا ہے اور اسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی نوجوانوں اور مزدورو پہلے دھرنے میں تھے اور وہاں حقوق کی بات کی اب باقی حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہے،تعلیم پر زور لگانا ہے انہوں نے سردار طالب حسن نکئی اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ ضلع قصور میں تحریک انصاف مضبوط ہو رہی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں مقابلہ کر کے دکھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر،مسلم لیگ ق کے را ہنما سردار طالب حسن نکئی کے ڈیرے واں آدھن پتوکی میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سابق وزیراعلی پنجاب سردار محمد عارف نکئی مرحوم کا خاندان بلاآخر مسلم لیگ ق کے ساتھ سیاسی رفاقت کو خیرآباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا،تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں میں سابق وفاقی وزیر سردار طالب حسن نکئی،سابق ایم پی اے راو شاہد قیوم،خالد ممتاز بھٹی،میجر (ر) پیر اعجاز احمد،سابقہ ناظمین جاوید اقبال گجر،محمد حسین گجر،محمد نواز،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ علیم احمدسمیت ہزاروں افراد نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خاں کی موجودگی میں اعلان کیا،سابق وزیر مملکت سردار محمد آصف نکئی اور سردار وقاص حسن موکل جو مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے رکن صوبائی اسمبلی بنے سیاسی حکمت عملی کے تحت باقاعدہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے مگر ان کی تمام تر ہمدردیاں اور سیاسی امور تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر انجام دیتے رہیں گے اور جونہی مسلم لیگ ق جو کہ تحریک انصاف میں ضم ہونے جا رہی ہے کے بعد تحریک انصاف سے اپنا سیاسی سفر شروع کریں گے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں اپنی اہلیہ ریحام خاں،سابق گورنر محمد سرور،شاہ محمد قریشی،جہانگیر ترین کے ہمراہ بذریعہ سڑک واں آدھن پتوکی پہنچے تو وہاں پر موجود ہزاروں افراد نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گیئں جبکہ سابق وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عارف نکئی مرحوم کے صاحبزادے سردار محمد آصف نکئی ،سردار طالب حسن نکئی،سردار عاطف نکئی نے ان کو ویلکم کیا،تحرک انصاف کے چیئرمین عمران خاں کی واں آدھن آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔