رحیم یار خان،ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث ڈسٹرکٹ جیل میں قید زیمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کماشہ چیپویا ایڈز کی مریضہ نکلیں،جیل میں قید دیگر خواتین او ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 5 اگست 2015 09:19

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء)ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان میں قید افریقی ملک زیمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کماشہ چیپویا ایڈز کی مریضہ نکلیں۔جیل میں قید دیگر خواتین او ملازمین میں خوف وہراس۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس خاتون کے پیٹ سے شیخ زید ائر پورٹ پر جب وہ رحیم یار خان سے ابوظہبی جانے والی پرواز پر سوار ہو رہی تھی،20سے زائدہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے تھے جس پر اسے گرفتار کے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان میں پابند سلاسل کر دیا گیا تھابعد میں جیل میں ہونے والے ایک میڈیکل ٹسٹ کے دوران اس مریضہ کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ۔

معلوم ہوا ہے کہ جیل انتظامیہ نے اس انکشاف کے بعد اسے ایک علیحدی سیل میں بند کر دیا ہے اور زیمبیا کے سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :