الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لایاجائے ،خیبر پختونخوا حکومت

بدھ 5 اگست 2015 09:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء)خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لایاجائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسمبلی کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی قرار داد کے متن میں الطاف حسین کی فوج اور ریاست کے خلاف بیانات کی شدید مذمت کی گئی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے اور یہ اسمبلی الطاف حسین کی بھارت اور اقوام متحدہ کی پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینے کے بیان کی بھی مذمت کرتی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔