چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ میں 11دن رہ گئے، جسٹس جواد ایس خواجہ کو نیا چیف جسٹس تعینات کرنیکی سفارش،وزارت قانون کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

بدھ 5 اگست 2015 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء)چیف جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ میں 11دن باقی رہ گئے جبکہ سینئر ترین جسٹس جواد ایس خواجہ چیف جسٹس پاکستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس ناصر الملک16 اگست کو اپنی مدت ملازمت مکمل کرتے ہوئے ریٹائر ہو جائیں گے اور جسٹس جواد ایس خواجہ17اگست کو حلف اٹھائیں گے اور ان کی مدت ملازمت بطور چیف جسٹس پاکستان10ستمبر2015ء کومکمل ہوگی ۔

ادھروزارت قانون نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو سمری ارسال کی ہے جس میں جسٹس جواد ایس خواجہ کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے سمری ارسال کردی ہے جو وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو چکی ہے جو کہ جلد منظوری کیلئے وزیراعظم کے سامنے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی اور اسکے برعکس سینئر ترین جج کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی روایت چلی آرہی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ناصر الملک رواں ماہ کی16تاریخ کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :