ملکی حالات سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہیں،صدر مملکت، اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا،حکومت نے 2018ء تک تعلیم پر بجٹ کا4فیصد خرچ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،2018ء تک سسٹم میں 8000میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی ،اقتدار سنبھالتے وقت حکومت پر14ہزار 800ملین روپے کے قرضوں کا بوجھ تھا،سیالکوٹ چیمبر سے خطاب

بدھ 5 اگست 2015 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اگست۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں،ملکی حالات سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا،حکومت نے 2018ء تک تعلیم پر بجٹ کا4فیصد خرچ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،اقتدار سنبھالتے وقت حکومت پر14ہزار 800ملین روپے کے قرضوں کا بوجھ تھا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس سے خطاب کے دوران کیا۔صدر مملکت نے ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی سطح پر تبدیلیوں سے روشاسی کیلئے چیمبر میں تحقیقی شعبے قائم کئے جائیں۔سیالکوٹ کھیل کود کے سامان،چمڑے کی مصنوعات درآمدات کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک عالمگیر شہرت رکھتی ہے،پچھلے دنوں ہماری ملکی حالت خراب تھی،حکومت کی انتھک محنتوں سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہے،حکومت تجارتی،معاملات کو حل کرنے کو کوشاں ہے،تاجر برادری کاروبار کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

وسطی ایشیاء لاطینی امریکہ میں نئے میڈیا پیدا کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں،کسی بھی ملک کی معیشت مضبوط ہو تو اس ملک کی سیاست خود بخود مضبوط ہوئی ہے،تاجر برادری برآمدات کے مد میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے تاجر برادری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے بدعنوانی کرپٹ لوگوں سے بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ2008ء کے الیکشن کے بعد ملک پر ٹوٹل قرصے کا حجم6700بلین روپے تھا،2013ء کے الیکشن کے بعد اب قرضے کا حجم دگنا ہوکر 14800بلین روپے ہوگیا،پچھلے دور حکومت میں کوئی بھی نیا ڈیم،نیا ہسپتال نہیں بنایا گیا،14,15سال کے دوران کیوں ترقیاتی منصوبے شروع نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ2018ء تک سسٹم میں 8000میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرے گی

متعلقہ عنوان :