جنوبی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ، 6 دہشت گرد ہلاک، تین اہلکار زخمی

منگل 4 اگست 2015 09:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے علاقہ شوال میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز معمول کے مطابق کارروائی کررہے تھے کہ اچانک سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کا آمنا سامنا ہوا جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو قریبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔