داعش نے پاکستان کارخ کیاتومنہ توڑجواب دیاجائیگاطالبان جیساسلوک ہوگا،سہیل امان ،قومی سلامتی کے معاملات میں تمام اداروں میں ہم آہنگی ہے،قوم کومایوس نہیں کریں گے، سربراہ پاک فضائیہ

منگل 4 اگست 2015 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے کہاہے کہ داعش نے پاکستان کارخ کیاتواس کومنہ توڑجواب دیاجائیگا،اورطالبان جیساسلوک ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کااظہاراسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملکی دفاع اورسلامتی کے معاملے پرقوم کومایوس نہیں کریں گے ،قومی سلامتی کے معاملات میں تمام اداروں میں ہم آہنگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے قبائیلی علاقوں میں دہشتگردوں کے کمانڈاینڈکنٹرول سسٹم تباہ کردیاہے ۔آپریشن ضرب عضب افسروں اورجوانوں نے دن رات محنت کی ،اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے قوم کودہشتگردی کی دلدل سے نکالا