آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری ہینڈی گرانٹ کی ملا قا ت، پاک امریکہ تعلقات ،خطے کی صورتحال ،علاقائی سلامتی او ر استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 4 اگست 2015 08:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی ڈپٹی سیکرٹری مس ہینڈی گرانٹ نے ملاقا ت کی ، جسمیں پاک امریکہ تعلقات ،خطے کی صورتحال ،علاقائی سلامتی او ر استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پیر کے روز امریکی فضائیہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مس ہینڈی گرانٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقت کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات ، سکیورٹی، علاقائی سلامتی اور استحکام ، خطے کی صورت حال ، دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق امریکی فضائیہ کی ڈپٹی سیکرٹری نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا ہے ۔