الیکشن کمیشن کااپنی خود مختار حیثیت کو تسلیم کرانے کا فیصلے ،وفاقی حکومت سے 1500 مستقل ریٹرننگ افسران مانگ لئے

پیر 3 اگست 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اپنی خود مختار حیثیت کو تسلیم کرانے کا فیصلے کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 1500 مستقل ریٹرننگ افسران مانگ لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران کو مستقل طورپر الیکشن کمیشن کے پول میں شامل کیا جائے حکم عدولی پر ان افسران کو برخواست کرنے کا اختیار بھی بھی دیا جائے ۔ ان افسران کی تربیت بھی کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی سے سفارش کی ہے کہ آئے روز کے مسائل سے بچنے کے لئے بعض معاملات میں الیکشن کمیشن کو ازخود کارروائی کا اختیار دیا جائے اور آر اوز بھی مستقل طور پر دیئے جائیں ۔ تاہم اس حوالے سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی مشاورت کر کے اس کا جواب دے گی ۔