ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،24گھنٹوں میں مزید26افرادجاں بحق ،سیلاب سے ساڑھے7لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے ہیں ،2ہزاردیہات زیرآب آئے ہیں ملک بھرمیں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد116ہوگئی، این ڈی ایم اے

پیر 3 اگست 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ،24گھنٹوں میں مزید26افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ ملک بھرمیں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد116ہوگئی ،این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں ،سیلاب سے ساڑھے7لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے ہیں ،2ہزاردیہات زیرآب آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک بھرمیں سیلاب سے 116افرادجاں بحق ہوئے جن میں سب سے زیادہ اموات59خیبرپختونخواہ میں ہوئیں ،پنجاب میں 22اموات ہوئیں ،2747مکانات کونقصان پہنچا،ڈی جی خان ،راجن پوراورگلگت بلتستان میں مزیدتباہی کاخدشہ ہے

متعلقہ عنوان :