ڈاکٹر طاہر القادری 2اگست کی رات لندن کیلئے روانہ ہونگے،ستمبر میں واپسی ، دورہ یورپ کے دوران امن کے فروغ کیلئے مرتب کردہ اسلامی نصاب کی تقریبات میں شرکت کرینگے

ہفتہ 1 اگست 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری یورپ کے تنظیمی دورہ پر 2اگست کی رات لندن کیلئے روانہ ہونگے ، واپسی ستمبر میں ہو گی ۔قائد عوامی تحریک فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مرتب کئے گئے امن نصاب کی تقاریب رونمائی میں شرکت کریں گے ، جنکا اہتمام عوامی تحریک یورپ کی تنظیمات کی طرف سے کیا گیا ہے ۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی لندن روانگی اور یورپ کے تنظیمی دورہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک 2اگست رات 3:30پر ایمریٹس EK623 پر لاہور سے لندن روانہ ہونگے جہاں وہ انسداد دہشت گردی اور فروغ امن کے حوالے اپنے مرتب کردہ امن نصاب کی تقریبات کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

نور اللہ صدیقی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک یورپ کے دورہ کے دوران امن سفیر مقرر کریں گے اور امن سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے یورپین تنظیموں سے مشاورت کریں گے بعد ازاں یہ پیس سنٹر پاکستان میں بھی قائم کئے جائیں گے ۔عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری جو عارضہ قلب کے حوالے سے گزشتہ 6ماہ سے زیر علاج تھے۔مسلسل علاج کے باعث اب ان کی صحت بہتر ہے،تا ہم دورہ یورپ کے دوران وہ اپنا معمول کا چیک اپ بھی کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :