ترک صدر طیب اردگان آج مختصر دورے پر پاکستان آئیں گے،ترجمان دفتر خارجہ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے،مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا

ہفتہ 1 اگست 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء)ترک صدر طیب اردگان بطور صدر آج(ہفتہ) کو پاکستان کا پہلا اور مختصرہ دورہ کریں گے ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے بتایا کہ ترک صدر طیب اردگان انڈونیشیاء کے دور ے کی واپسی پر آج (ہفتہ) کو اسلا م آباد پہنچیں گے ، مختصر دورے کے دوران ترک صدر طیب اردگان وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں پاک ترک تعلقات اور بین الاقوامی امور سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا،ترجمان کے مطابق طیب اردگان کا بطور صدر یہ پاکستان کا پہلا دور ہوگا،اس سے قبل طیب اردگان بطور وزیر اعظم 6 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں ان کے دور حکومت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں نئے سنگ میل ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف مہمان ترک صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ بھی دیں گے