پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان ،پیٹرول1روپیہ 3پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل2روپے6پیسے سستا، مارکیٹنگ کمپنیوں کا ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10روپے کمی کا اعلان ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں480روپے کی کمی کی گئی ہے

ہفتہ 1 اگست 2015 08:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء)وفاقی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت1روپے 3پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے6پیسے ،مٹی کاتیل4روپے83پیسے فی لیٹرلائٹ ڈیزل 4روپے 92پیسے فی ایچ اوبی سی کی قیمت میں ایک روپے 2پیسے کی کمی کی گئی ۔

پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااطلاق یکم اگست سے ہوگا،قیمتوں میں کمی کی منظوری وزیراعظم نوازشریف نے دی ہے۔انہوں نے کہاکہ قیمتیں کم کرنے کے باوجودجزوی طورپرجولائی کے مہینے کاتقریباًآدھے سے زیادہ خسارہ کواگست کے مہینے میں ریکورکریگی ۔ادھرمارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں10روپے کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں120روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں480روپے کی کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ پاکستان کے علاوہ پوری دنیا میں لوگ ایل پی جی کو اپنی گاڑیوں میں استعمال کرتے ہیں اور یہ گرین فرینڈلی فیول سے جانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے اور مہنگے سے مہنگے فیول کو ترجیح دی جاتی ہے ، حتی کہ بحری جہاز بھی ایل پی جی کو فیول کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ایل پی جی کا راستہ روکنے کے لیے ایل پی جی کے گاڑیوں میں استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے اس پر عدالت کا فیصلہ نہ ہونے تک پابندی ختم کر دی اور پولیس اور ڈسٹرک گورنمنٹ کو سختی سے حکم جاری کیا کہ ایل پی جی کے کسی ڈسٹری بیوٹر اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں نہ کیا جائے۔

نرخوں میں کمی کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت75روپے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ اور پشاور میں 80روپے ، رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد ، اٹک میں85روپے ، میرپور آزاد کشمیر میں90روپے ، راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، مٹیاری، ٹھٹھہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں 95روپے اورگلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ میں105روپے کلو ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :