پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف کسی سازش کو پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا، آرمی چیف،قتصادی راہداری کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری، پیپلز لبریشن آرمی کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 اگست 2015 08:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف کسی سازش کو پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا۔ اقتصادی راہداری کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ۔ پیپلز لبریشن آرمی کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے چینی عوام ور فوج کو مبارکباد دی اور کہاکہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی ‘ ہمالیہ سے اونچی اور سمندری سے گہری ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے ساتھ دائمی وقت کے ساتھ مضبوط ہوری ہے پاک چین تعلقات انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاک چین تعاون خطے کے استحکام اور امن کیلئے ہے پیپلز لبریشن آرمی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چین کا دشمن پاکستان کا بھی دشمن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے خلاف کسی سازش کو طاقت سے کچل دیا جائے گا یہ منصوبہ ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا امید ہے پوری دنیا اقتصادی راہداری منصوبے کو ایک ہی نظر سے دیکھے گی۔