1971 سے 2014 تک 7.8 ملین افراد ملازمت کے لئے بیرون ملک گئے ،زیادہ تر نے مشرق وسطی میں قسمت آزمائی کی ، بیورو امیگریشن

جمعرات 30 جولائی 2015 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) بیورو آف امیگریشن نے کہا ہے کہ 1971 سے 2014 تک 7.8 ملین افراد بیرون ملک ملازمت کے لئے گئے جن میں زیادہ تر مشرق وسطی میں قسمت آزمائی کے لئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیورو آف امیگریشن کے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران زیادہ تر افراد قوت 49 فیصد مشرق وسطی ، 28.2 لگ بھگ 2 ہزار لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز افرادی قوت کے لئے کام کر رہے ہیں ۔

جس کے نتیجے میں افرادی قوت 2014 تک 0.752 فیصد تک بڑھ گئی ہے ملازمت کے حصول کے لئے سعودی عرب پاکستانیوں کے لئے پسندیدہ ملک رہا ہے اس طرح 2014 میں سعودی عرب ، امارات اور ملائیشیا نے بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ افراد ہائر کئے ۔ پاکستان کے ڈاکٹرز ، انجینئرز ، نرسسز ، تعمیراتی ورکرز ، اربن پلانرز اور ماہر مالیات کی ہر ملک میں طلب ہے ۔