ملک میں سیلاب سے 86افرادجاں بحق،56زخمی ہوئے،2058گھروں کونقصان پہنچا،801دیہات متاثرہوئے ،این ڈی ایم اے کے اعدادوشما ر

جمعرات 30 جولائی 2015 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہاکہ ملک بھرمیں سیلاب سے 86افرادجاں بحق،56زخمی ہوئے،2058گھروں کونقصان پہنچا،801دیہات متاثرہوئے ،این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق ملک بھرمیں حالیہ سیلاب کے باعث86افرادجاں بحق اور56زخمی ہوئے ہیں ،سیلاب سے 5لاکھ17ہزارافرادمتاثرہوئے،2058گھروں کونقصان پہنچااور801دیہات متاثرہوئے ۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کاکہناہے کہ چترال میں 15لاکھ ٹن راشن اورایک ٹن پینے کاصاف پانی 10لاکھ پانی صاف کرنے کی گولیاں مستوج اوربھوئی میں 20لاکھ ٹن اشیاء ضروریہ فراہم کی گئیں ،پانی میں پھنسے سیاحوں سمیت80افرادکومحفوظ مقام پرمنتقل کیاگیا،گلگت بلتستان میں2800ٹینٹ اورایک ہزارخوراک کے تھیلے فراہم کئے گئے ،آزادکشمیرمیں 2ہزارٹینٹ2ہزارکمبل اورایک ہزارخوراک کے تھیلے فراہم کئے گئے ،این ڈی ایم اے کامزیدکہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام جاری ہے ،ان علاقوں میں 40یوٹیلٹی سٹورزقائم کردیئے ہیں ،متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کیلئے ایف ڈبلیواوخدمات سرانجام دے رہی ہے ،پاک فوج کے تعاون سے چترال میں ریڈیوٹاورکی تنصیب جاری ہے

متعلقہ عنوان :