ملائیشیا: منشیات سمگلنگ الزام میں 22پاکستانی شہری گرفتار ، ہیروئن برآمد

بدھ 29 جولائی 2015 09:16

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) ملائیشیا میں حکام نے منشیات اسمگل کرنے والے 22 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔دارالحکومت کوالالمپور میں کارروائی کے دوران پولیس نے 34 کلو ہیروئن برآمد کی۔اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو دارالحکومت کے ایک علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد مختار محمد شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیروئن سمندر کے راستہ کراچی سے ملائیشیا لائی گئی تھی جسے دیگر مغربی ممالک اسمگل کیا جانا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ گروہ ملائیشیا کو اپنے ہدف ممالک تک منشیات پہنچانے کے لیے ٹرانزیٹ پوئنٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔برآمد ہونے والی منشیات کو مختلف ڈبوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔پکڑے جانے والے 8 افراد کی عمریں 25 سے 45 سال کے درمیان ہیں جبکہ 8 افراد کے پاس مکمل سفری دستاویز بھی موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :