اسلام آباد ، پولیس حراست سے فرار ہونے والی غیر ملکی نائکہ گرفتار،خاتون کو فرار کروانے والے ایس ایچ او اور اے ایس آئی بھی گرفتارکرلیا گیا،گرفتار افسران سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور الزام ثابت ہونے پران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،وزیر داخلہ کی آئی جی کو ہدایت

بدھ 29 جولائی 2015 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) ایس پی سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کیپٹن الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز پولیس حراست سے فرار ہونے والی غیر ملکی خاتون نائکہ کو گرفتار کرلیاہے، خاتون کو فرار کروانے والے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اے ایس پی کو عہدے سے ہٹا کر جواب طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس پی سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کیپٹن الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز پولیس حراست سے فرار ہونے والی غیر ملکی خاتون نائکہ کو گرفتار کرلیاہے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون کے فرار ہونے کے معاملے پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور اے ایس پی سے بھی جواب طلب کیا ہے، وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار افسران سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور الزام ثابت ہونے پران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔واضح رہے کہ غیر ملکی خاتون کو گزشتہ روز اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسزپر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :