ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ اور ایف بی آر حکام کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ، اسحاق ڈار کی مر کزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پاکستان کو ٹیلی فون مذاکرات کی دعوت

بدھ 29 جولائی 2015 09:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء) بینکوں کے ذریعے لین دین پر عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے ایشو پر پاکستان مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کے درمیان ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے صدر محمد علی میاں کے مطابق مذاکرات میں ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ جوں کا توں ہے تاہم ایف بی آر حکام سے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر بات چیت ہوئی ہے تاجر ونگ کے وفد میں ایم این اے پرویز ملک تاجر ونگ کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ‘ آصف شیخ اور ندیم محمود شامل تھے۔

(جاری ہے)

ادھرانجمن تاجران پاکستان کے گذ شتہ روز ہو نیوالے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کامر کزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران پاکستان کو ٹیلی فون مذاکرات کی دعوت دے دی جبکہ اس حوالے سے اجلاس کے دوران جنرل سیکرٹری عبدالزاق ببر نے اپنے خطاب میں تاجروں کو بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تفصیلی گفتگو ہوئے ہے انہوں نے مذاکرات کی دعوت دی ہے جسکو مسترد کر تے ہوئے ٹیکس کو ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے اور ٹیکس ختم کئے جانے کی صورت میں تاجر بھی ہڑتال کو موخر کر سکتے ہیں جس پر اتفاق نہیں ہو سکا جنرل سیکرٹری عبدالزاق ببرکے مطابق انہوں نے ٹیکس ختم کئے بغیر مذاکراتی عمل کو مسترد کر دیا۔