کراچی شہرمیں موجودتمام مدارس کی جیومیپنگ کرنے کافیصلہ

بدھ 29 جولائی 2015 09:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 جولائی۔2015ء)کراچی شہرمیں موجودتمام مدارس کی جیومیپنگ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا،میڈیارپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہاگیاہے کہ مدارس کی جیومیپنگ کافیصلہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے تناظرمیں کیاگیا،تمام مدارس کیلئے 4صفحات پرمشتمل ایک فارم بھی تیارکرلیاگیاہے ،فارم بھرناتمام مدارس کی انتظامیہ کیلئے لازمی قراردیاگیاہے ،فارم میں مددسے طالبعلموں ،اساتذہ اورانتظامیہ کے کوائف کی معلومات ہونگی ،فنڈنگ کہاں سے آتی ہے ،طلباء کتنے عرصے قیام کرتے ہیں ،فنڈنگ کیسے آتی ہے ،کون کرتاہے ،اکاوٴنٹس نمبرکیاہیں ،سب سے زیادہ مدارس عربی میں ہیں جن کی تعداد398مدرسے کی زمین لیزپرہے کہاں سے حاصل کی گئی ،ضلع بھرمیں رجسٹرڈمدارس کی تعداد237ہے ،شرقی میں 274 وسطی میں 222،جنوبی میں 134ہیں

متعلقہ عنوان :