جنرل پاشا،ظہیرالاسلام ، اشفاق پرویزکیانی کے کورٹ مارشل ہونی چاہئے، جاوید ہاشمی،میری کسی بھی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔،جب دھرناچل رہاتھاتو جاویدہاشمی کوان الزاما ت کے حوالے سے بولناچاہئے تھا،عمراننے کبھی مختصرراستہ نہیں اپنایا ،طویل جدوجہد کے بعدعوام میں مقبول ہوچکے ہیں،تحریک انصاف تمام الزامات کومستردکرتی ہے ،سپریم کورٹ ان تمام الزامات کانوٹس لے،محمودالرشید

منگل 28 جولائی 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی جنرل پاشا،جنرل ظہیرالاسلام ،جنرل پرویزکیانی کے کورٹ مارشل ہونی چاہئے،تحریک انصاف کے رہنمامیاں محمودالرشیدنے کہاکہ تحریک انصاف تمام الزامات کومستردکرتی ہے ،سپریم کورٹ ان تمام الزامات کانوٹس لے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مخدوم جاویدہاشمی نے کہاکہ جب میں تحریک انصاف میں شامل ہواتواس وقت میں کراچی میں تھا،عمران خان مجھے لینے آئے ،عمران خان گاڑی میں مجھے کہہ رہے تھے کہ کیانی سے بات ہوئی ہے کہتے تھے کہ لاہورپہنچنے سے قبل حکومت کی جانب سے استعفیٰ آجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جنرل پاشاکابھی تذکرہ کیاتھا،عمران خان نے یہ بھی ہمیں کہاکہ طاہرالقادری سے ملاہوں،جاویدہاشمی نے کہاکہ ان ہی قوتوں نے طاہرالقادری کوبلوایاتھا،میں نے کنٹینرپرعمران خان سے کہاتھاکہ ہم جس راستے پرجارہے ہیں ہمارے ساتھ جونوجوان آج کھڑے ہیں وہ مایوس ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کے رہنمامیاں محمودالرشیدنے کہاکہ سابق جرنیلزکے حوالے سے تمام الزامات کی پی ٹی آئی پرزورمذمت کرتی ہے ،سپریم کورٹ کواس معاملے پرنوٹس لیناچاہئے ،میری کسی بھی جنرل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب دھرناچل رہاتھاتواس وقت جاویدہاشمی کوان الزاما ت کے حوالے سے بولناچاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی مختصرراستہ نہیں اپنایاہے ،طویل جدوجہد کے بعدعوام میں مقبول ہوچکے ہیں ،اب تحریک انصاف چاروں صوبوں میں نمائندگی موجودہے ،پی ٹی آئی کی وجہ سے پہلی باراکثر لوگ ووٹ ڈالنے نکلے تھے ،عمران خان ایک لیڈرہے ان سے غلطی ہوسکتی ہے ،سیاست میں ہروقت غلطی کی گنجائش موجودہوتی ہے