عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ،سربراہ عوامی تحریک آج اسلا م آ با د پہنچیں گے،حکومت مخالف پارٹیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کر یں گے ۔ ذرا ئع

منگل 28 جولائی 2015 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطا بق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری آج منگل کو وفاقی دارالحکومت کے دورہ کے لئے پہنچیں گے جس میں وہ حکومت مخالف پارٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات کرینگے اور حکومت مخالف اتحاد میں انہیں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کرینگے کہ ملک میں لوڈشیڈنگ‘ کرپشن‘ مہنگائی‘ بے روزگاری اور عوام کے بنیادی سہولیات کے فقدان سمیت نام نہاد حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلا جائے اس حوالے سے علامہ طاہر القادری کی حکومت سے نالاں عمران خان سے پہلی ملاقات متوقع ہے جو کہ خفیہ طور پر ہو گی جس میں شیخ رشید دونوں رہنماؤں کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے لیکن دوسری جانب تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے سربراہوں کے درمیان شیڈول یا پھر خفیہ ملاقات متوقع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :