سلمان تاثیرکی برسی پر حملہ کے تین مجرمان کو پانچ پانچ اور دو کو تین تین سال قید کی سزا

منگل 28 جولائی 2015 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے سلمان تاثیرکی برسی پر حملہ کے تین مجرمان کو پانچ پانچ اور دو مجرمان کو تین تین سال قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت نمبر تین کے جج ہارون لطیف نے کیس کی سماعت کی،درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے لبرٹی مارکیٹ گول چکر میں سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی پر حملہ کیا،جس سے وہاں پر موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ملزمان کا یہ اقدام قابل گرفت ہے،عدالت ملزمان کوسخت سزا دے،ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا اس مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہیں واقع کے بعد گرفتار کر کے مقدمہ میں ملوث کیا گیا،درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت ویڈیو کیمرہ کے ذریعے ہو چکی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرمان عدیل،فرحان اور کاشف کو پانچ پانچ سال وزیرعلی اور افتخار کو تین تین سال قید اور بیس بیس ہزار روپے جرنانہ جبکہ دو ملزمان دین محمد اور ساجد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :