خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے 100کرپٹ شخصیات کی فہرست تیار کرلی، صوبائی احتساب کمیشن کی طرف سے کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان

منگل 28 جولائی 2015 09:04

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء )خیبرپختونخوا احتساب کمیشن نے 100کرپٹ شخصیات کی فہرست تیار کرلی خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن کی طرف سے چند دنوں میں کرپشن میں ملوث بااثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے جس کے لیے 100 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے صوبائی احتساب کمیشن نے 2002 کے انتخابات سے بننے والی حکومتوں کے ادوار میں کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد موجودہ دور کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی اور ایم ایم اے دور حکومت کے بھی کئی کیسوں کی چھان بین کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

جس کے بعد آئندہ چند دنوں میں کرپشن میں ملوث کئی بااثر شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے اور اس سلسلے میں 100 سے زائد افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے

متعلقہ عنوان :