سیلاب سے تباہ کاریوں کاسلسلہ جاری ،24گھنٹوں میں مزید18افرادجاں بحق،15زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد70ہوگئی،دریائے ستلج پربھارت کے دونوں ڈیم بھرگئے ،پاکستان کی جانب پانی چھوڑناشروع کردیا،سیلاب کے خطرات بڑھنے لگے ہیں

منگل 28 جولائی 2015 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)سیلاب سے تباہ کاریوں کاسلسلہ جاری ہے ،24گھنٹوں میں مزید18افرادجاں بحق،15زخمی ہوگئے ، ہلاکتوں کی تعداد70ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایم اے کے جاری اعدادوشمارکے مطابق24گھنٹوں میں سیلاب سے مزید18افرادجاں بحق ہوگئے ہیں اورجاں بحق افرادکی تعداد70ہوگئی ہے ،سیلاب متاثرین کی تعداد3لاکھ ہوگئی ہے ،سیلاب سے 635دیہات متاثرہوئے ہیں اور2ہزارگھروں کونقصان پہنچاایک لاکھ 55ہزارافرادکوریسکیوکیاگیااورایک ہزارلائف جیکٹس دی گئیں۔

(جاری ہے)

ادھردریائے ستلج پربھارت کے دونوں ڈیم بھرگئے ،پاکستان کی جانب پانی چھوڑناشروع کردیا،سیلاب کے خطرات بڑھنے لگے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دریائے ستلج پربھارت کی جانب سے دونوں ڈیم پانی سے بھرگئے ہیں اوربھارت نے پاکستان کی جانب پانی چھوڑناشروع کردیا،جس کے باعث دریامیں پانی کابہاوٴبڑھناشروع ہوگیاہے ،وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کاکہناہے کہ ابھی کسی بڑے سیلاب کاخطرہ نہیں تاہم تیاررہناچاہئے ،پانی کابہاوٴکسی وقت بھی بڑھ سکتاہے ،ادھرقصورمیں دس ہزارکیوسک کاریلہ پاکستان میں داخل ہوچکاہے ،گنڈاسنگھ والامیں 23ہزارکیوسک تک ریلہ بڑھ سکتاہے

متعلقہ عنوان :