آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روز سرکاری دورے پراٹلی پہنچ گئے ،اٹلی کے وزیرخارجہ سے ملاقات دفاعی اموراورعلاقائی سیکورٹی پرتبادلہ خیال

منگل 28 جولائی 2015 09:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 3روز سرکاری دورے پراٹلی پہنچ گئے ،اٹلی کے وزیرخارجہ سے ملاقات دفاعی اموراورعلاقائی سیکورٹی پرتبادلہ خیال کیاگیا،آج اٹلی میں سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف پیرکے روزاسلام آبادسے اٹلی پہنچے ،راحیل شریف اٹلی کاتین روزہ دورہ کررہے ہیں ،وہ اپنے دورے کے دوران اٹلی کے وزیراعظم اوردیگرسیاسی حکام اٹلی کی آرمی کے سربراہ اوردیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے ،جن میں دفاعی اوردوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔

آرمی چیف نے اٹلی کے وزیرخارجہ سے پیرکی شب ملاقات کی ،جس میں دونوں رہنماوٴں کے درمیان دفاعی اموراورعلاقائی سیکورٹی پرتبادلہ خیال کیاگیا،اٹلی کے وزیرخارجہ نے ملاقات میں علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان کے کردارکوسراہااورپاک فوج کودنیاکے امن وسلامتی کی امیدقراردیا