بھارت نے 9 جون سے اب تک ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 35 خلاف ورزیاں کیں،آئی ایس پی آر

منگل 28 جولائی 2015 08:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) بھارت نے 9 جون سے اب تک لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی 35 خلاف ورزیاں کی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں بھارت نے 15 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے جوڑیاں سیکٹر سے ڈرون طیارے پاکستان حدود میں داخل کیا ثبوت فراہم کرنے کے باوجود بھارت نے ڈرون طیارے کی ملکیت سے انکار کیا پاکستان نے ڈرون کے بھارتی حدود سے داخل ہونے کی تصاویر اور ویڈیو جاری کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :