ایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر سکتا ہے، ایرانی سفیر، جوہری معاہدے نے پاکستان سمیت تما م دوست ممالک سے تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے راہ ہموار کر دی ،گیس پائپ لائن منصوبہ پر کا م جاری ہے توقع ہے جلد مکمل ہوجا ئے گا،علی رضا حقیقیان

پیر 27 جولائی 2015 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء ) پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضاحقیقیان نے کہا ہے کہ جوہری ماہدے کے بعدایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر سکتا ہے ۔ ایران اور فائیوپلس گروپ کیدرمیان جوہری معاہدے نے پاکستان سمیت تما م دوست ممالک سے ایران کی تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے راہ ہموار کر دی ہے ۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر تیزی سے کا م جاری ہے توقع ہے جلد مکمل ہوجا ئے گا ، معاہدے کے بعد پہلے مرحلے میں پاکستان کے ساتھ تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے پاکستان بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات مستحکم ہو نگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک دوست ہمسایہ اور برادر ملک کی حثیت سے ہمیشہ ایران کی خارجہ پالیسی میں اہمیت کا حامل رہا ہے ۔خوش قسمتی سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی ، اقتصادی ،ثقافتی اور بین الاقوامی امور عوامی سطح پر پر دوطرفہ رابطے اور تعاون انہایت دوستانہ اور برادرانہ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستن اور ایران کے درمان معاہدے ہو چکے ہیں جن کی بنیاد پر گوادر چاہ بہار اور پھر شہیداجائی اور کراچی کی بندر گاہوں کو جڑواں قرار دیا جا چکا ہے چاہ بہار کو گوادر کے مقابلے میں تعمیر کرنے کی بات درست نہیں ، بندر گاہوں کو جڑواں قرار دینے سے دونوں ممالک میں سرمایہ کاری سمندری ماحول کی حفاظت معلومات کے تبادلے جہاز رانی کی خدمات بندرگاہوں کے فروغ ، سمندری انفراسٹرکچر اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کا منسب پلیٹ فارم دستیاب ہو گیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران نے گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک مکمل کر لی ہے توقع ہے ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہو کر اپریشنل ہو جائے گا ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس وقت بھی بلوچستان کے سرحدی علاقوں کے لیے 76میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے پاکستان اور ایران کے درمیان طے پایہ ہے کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی بجلی کا حجم 100میگاواٹ تک کر دیا جائے گا اور اس منصوبے پر بھی کام جاری ہے ۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے اوراسکی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار ہو چکی ہے ۔ ایران کے پاس بڑے پیمانے پر بجلی برآمد کرنے کی صلاحیت موجود ہے ہم پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ تک بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے پاک ایران سیاسی تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں دونوں ملکوں کے سپیکرز ،وزرائے خارجہ اور تجارت بھی ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے کر چکے ہیں۔