تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد نئی حکمت عملی وضع کر لی ،حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم اور پارلیمنٹ میں ایشوز کی سیاست کر نے کا فیصلہ

پیر 27 جولائی 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کی غیر متوقع رپورٹ کے بعد نئی حکمت عملی وضع کر لی حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں ایشوز کی سیاست کی جائے گی اور مشکل ترین اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا جبکہ کے پی کے میں تحریک انصاف اپنی حکومت کو مزید بہتر بنائے گی۔ سیلاب زدگان کی بھرپور طریقے سے مدد اور بحالی کا کام کیا جائے گا‘ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک تحریک انصاف سڑکوں اور چوراہوں پر ن لیگ حکومت کو پریشان کرتی رہی ہے اب یہ سلسلہ پارلیمنٹ میں شروع کیا جائے گا اور سخت سے سخت اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے گا۔