حکومت کا موبائل کارڈز پر نیا ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ،یکم اگست کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

پیر 27 جولائی 2015 08:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) موبائل فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور پی ٹی اے کی مشاورت سے 100 روپے کے موبائل فون کارڈز پر مختلف قسم کے ٹیکس ڈال کر پہلے 84 سے 75 روپے اور اب 58 روپے کر دئیے جانے کے بعد عوام میں حکومت مخالف تحریک چلائے جانے کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ” موبائل فون کارڈز“ پر لگائے جانے والی اضافی ٹیکس کو واپس لے لیا جائے جس کا باقاعدہ فیصلہ یکم اگست کو کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد سو روپے کے کارڈ پر صرف 24روپے ہی وصول کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :