جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے انتخابی نظام میں بہت جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی،عمران خان ،کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ثابت ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹوئیٹ

پیر 27 جولائی 2015 08:52

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ سے انتخابی نظام میں بہت جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی قوم کو پتہ چل جائے گا ہمار اجوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ درست تھا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے، ہمارے موقف کے باعث قوم مستقبل میں بہتری دیکھے گی، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ثابت ہوگی، کمیشن کی رپورٹ سے انتخابی نظام میں بہت جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی عمران خان نے کہا کہ وی انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہونے والی اپنی قانونی ٹیم اور ثبوت جمع کرنے والی کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حفیظ الدین پیرزادہ ان کے لئے انتہائی قابل عزت ہیں، انہوں نے انکوائری کمیشن میں تحریک انصاف کا موقف بہترین اندازمیں پیش کیا، وہ اس وقت انتہائی علیل ہیں اس لئے وہ قوم سے ان کی صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتے ہیں اسحاق خاکوانی کا بھی خصوصی طور پر شکر گزار ہوں انہوں نے کئی گھنٹے بیٹھ کر کمیشن کے لیا کام کیا ۔

(جاری ہے)

عمرخان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام تبدیلی کا آغاز ہے جودیشل کمیشن نے اپنا کام احسن طریقے سے نبھایا بس نا مکمل چھوڑ دیا ۔