بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی جاری، 33 افراد جاں بحق
پیر 27 جولائی 2015 08:35
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء)ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مزید کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں موسلا دھاربارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
نوشہرہ اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوش گوارہوگیا تاہم ضلع کوہاٹ بھرمیں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتطامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ خیبر ایجنسی میں بھی موسلا دھاربارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔
پشاور میں مسلسل بارش کے باعث شہرکا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا، چارسدہ روڈ پر بڈھنی نالے کا پانی قریبی علاقوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے سردار کالونی ،خوشحال باغ و دیگر علاقوں کے رہائشی افراد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ انتظامیہ کے مطابق 100 کے قریب خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی موسلا دھاربارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر نالہ لئی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی جب کہ راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے نالہ کورنگ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتطامیہ نے دونوں برساتی نالوں کے اطراف رہنے والوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ پنجاب میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، مظفر گڑھ اور حافظ آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ حافظ آباد میں ساگر کے قریب نہر پر قائم سو سال پرانا پل منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے 20 سے زائد دیہات کا رابطہ شہر سے منقطع ہوگیا۔راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر بارشوں سے ندی نالوں میں ایک بار پھر طغیانی آگئی، کوہ سلیمان سے آنے والے برساتی نالے کا پانی حاجی پوراورفاضل پورکے دیہی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، اس کے علاوہ روت کاہی نالے میں کاہا سلطان پر30 ہزار اور کوٹ چانچڑ میں 22 ہزارکیوسک پانی کا ریلہ گزررہا ہے۔ چیچہ وطنی کے 165 نائن ایل کی نہر میں 145 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔چترال میں سیلابی ریلوں نے قیامت برپا کردی ہے، تَلاطُم خیز پانی اپنے ہمراہ درجنوں رابطہ سڑکیں اور پل بہا لے گیا ہے، متعدد دیہات اور قصبوں کا ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں میں بہہ کر مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 32 تک جاپہنچی ہے۔ پاک فوج نے وادی سے سیکڑوں محصور افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا ہے تاہم ریشن کے علاقے میں تباہ کن سیلاب میں 300 سے زائد افراد محصورہیں۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بروز میں بہہ جانے والے پل کی جگہ اسٹیل کا پُل بھچھایا جارہا ہے۔دوسری جانب سندھ میں گھوٹکی کے قریب کچے ميں ضلع کشمور کے ایک درجن سے زائد دیہات کے رہائشی بھی سیلابی پانی ميں پھنس گئے لیکن گھوٹکی کی ضلعی انتظامیہ متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے انہیں کشمورکی ضلعی انتظامیہ سے رابطے کی ہدایت کررہی ہے۔ ڈی سی او گھوٹکی طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں سیلاب سے 200 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ میں موریو لوپ بند اورعاقل لوپ بند کےدرمیان سیلابی ریلے سےکٹاؤ شروع ہوگیا ہے، محکمہ آبپاشی کے حکام نے کٹاؤ روکنے کے لئے متاثرہ مقامات پر پتھر گرانے کا کام شروع کردیا ہے،ایل ایس حفاظتی بند پر دریائےسندھ کے سیلابی ریلےمیں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے باوجود یہاں آباد لوگوں نے نقل مکانی نہیں کی۔بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال نے تباہی مچا رکھی ہے، ضلع جھل مگسی میں بارش کے باعث دریائے اسپلیجی میں طغیانی کی وجہ سے ایریگیشن پل بہہ گیا جس کی وجہ سے شوران کا گنداواہ اور جیکب آباد سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار روز کے دوران مزید مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں اور لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، بہاولپور، پشاور، مالاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن، مردان، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم ایجنسیزمیں بارش کا امکان ہے۔پیر 27 جولائی 2015 کی مزید خبریں
-
بارشوں اور سیلاب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی جاری، 33 افراد جاں بحق
-
عمران میچ ہارگئے ہیں اوراب امپائرپرالزام عائدکررہے ہیں،اسحاق ڈار، تحریری معاہدہ موجود ہے ، فیصلہ حکومت کے خلاف آتاتونئے انتخابات کرانامعاہدے میں شامل تھا جبکہ پی ٹی آئی کو اپنے الزامات واپس لینا ... مزید
-
سراج الحق کاعمران خان کوٹیلی فون ،جوڈیشل کمیشن پرپی ٹی آئی کے موٴقف کی تائیدکی
-
پی پی100کامونکے کا ضمنی الیکشن ، مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا ،لیگی امیدوار رانا اختر علی49980ووٹ لیکر کامیاب ، تحریک انصاف کے احسان اللہ ورک 28140ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے
-
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے انتخابی نظام میں بہت جلد مثبت تبدیلیاں آئیں گی،عمران خان ،کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی طرف پہلا قدم ثابت ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹوئیٹ
-
حکومت کا موبائل کارڈز پر نیا ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ،یکم اگست کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا
-
پنجاب میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی فیزیبلٹی رپورٹس تیار‘ شہبازشریف،پنجاب حکومت اپنے وسائل سے شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں گیس سے 1200میگا واٹ کا منصوبہ لگائے گی، وفاقی حکومت 1200میگا ... مزید
-
ایڈمنسٹریٹر زمقرر کر کے بلدیاتی اداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیا، طاہر القادری،عوامی تحریک گلی محلے سے قومی لیڈر شپ پیدا کر کے لٹیروں کو ایوانوں سے نکالے گی،نام نہاد جمہوری جماعتوں نے عوام کو ... مزید
-
عمران یا نواز شریف کہیں تب بھی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔نثار کھوڑو،کالاباغ ڈیم پر صوبے متفق نہیں ہیں جبکہ بھاشا ڈیم منصوبے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔وزیر آبپاشی سندھ کی گفتگو
-
تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد نئی حکمت عملی وضع کر لی ،حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم اور پارلیمنٹ میں ایشوز کی سیاست کر نے کا فیصلہ
-
چیف الیکشن کمشنر نے تمام ارکان کو کسی بھی قسم کے بیانات دینے سے روک دیا
-
وقت نے ثابت کیا ہے دھرنا کسی بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لیئے تھا،مولانا فضل الرحمن ، قومی جماعتوں اور عوام کے اتحاد نے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ،جو ڈیشنل کمیشن کی رپورٹ نے اس ایجنڈے کی حقیقت سے پردہ ... مزید
-
ایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر سکتا ہے، ایرانی سفیر، جوہری معاہدے نے پاکستان سمیت تما م دوست ممالک سے تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے راہ ہموار کر دی ،گیس پائپ لائن منصوبہ پر ... مزید
-
متحدہ قومی موومنٹ کے 35 سے زائد سینئر رہنماؤں کے الطاف حسین سے رابطے محدود ،دوسرے نمبر کی قیادت نے رابطہ کمیٹی کے لئے اپنے نام لکھوانا شروع کر دیئے
-
پاکستان نیوی کا ریسکیو آپریشن، ماہی گیر کشتی سے مچھیروں کو بچا لیا
-
بھارتی فوجی کی کیرن سیکٹر میں خودکشی
-
کشمیری نہ صرف بہادر بلکہ انسان دوست ہیں۔ہندو یاتریوں کا اعتراف، بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار انکی مدد کرنے کے بجائے اپنی جانیں بچارہے تھے، بیا ن
-
یمن میں اتحا دی طیا رو ں کی بمباری سے ’120‘ ہلاک، در جنو ں زخمی ، ہلا ک ہو نے والو ں میں خواتین اور بچے بھی شامل ، یمن میں امدادی ساما ن کی فرا ہم کے لئے ،سعودی عر ب کا 5 روزہ جنگ بندی کا اعلان ،جنگ بندی ... مزید
-
بدعنوانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، امریکی صدر،کینیا میں کرپشن کے خاتمے کے لیے واضح اور سب کے سامنے مقدمات چلنے چاہئیں،بار اک اوباما
-
بھارت میں غریب عورت کے اکاوٴنٹ میں بینک نے کھربوں روپے جمع کرادیئے، کسی عدالتی بکھیڑوں میں نہیں پڑنا چاہتی ہیں،اکا ونٹ ہو لڈر
-
پلاسٹک کے برتنوں اورتھیلیوں میں کھانا بال گرنے کا سبب بنتا ہے، تحقیق،ٹفن سے لے کر پانی کی بوتلوں، چائے کے کپ اور مائیکروویو اوون کا کنٹینر سب ہی ہمارے خون میں بی پی اے کا باعث بنتے ہیں، ما ہر ین
-
وسطی نائجیریا میں زہریلی گیس کے اخراج سے 8 افراد ہلاک، گیس کا اخراج پانی صاف کرنے والے پلانٹ میں کلورین گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔حکام
-
افغانستان:چکنور میں گاڑی پر ڈرون حملہ ، 5 طالبان ہلاک
-
چین نے دو مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں بھیج دیے
-
ایران کا جوہری پروگرام 58 برس پرانا نکلا، 1968 میں جوہری عدم پھیلاؤ کے ابتدائی دستخط کنندگان میں ایران بھی شامل تھا
-
چین،مسافر طیارے کے کیبن میں آگ لگانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ،2مسافر زخمی
-
ایرانی رہنماؤں کے جارحانہ بیانات،بحرین نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
-
فرانس میں سعودی شاہ کی آمد، تفریحی مقام پر پابندی پر پٹیشن
-
کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کی ضمانت ختم کرانے کے لئے درخواست تیار کر لی، در خواست رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی،ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں پیشی کے لیے کراچی سے اسلام آباد پہنچ ... مزید
-
پنجاب میں 28سمال ڈیم ہم نے بنائے شہبازشریف نے کیا بنایا؟ ، پرویزالٰہی ،فلڈ بندوں اور سپرز کی مرمت کے فنڈز پچھلے 7سال میں جنگلہ بس پر نہ لگاتے تو ہر سال لاکھوں غریب سیلاب سے تباہ نہ ہوتے ،انہوں نے پنجاب ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلا س ، اے این پی ، جے یو آئی ( ف ) ، ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے اپنی سیا سی پا رٹی کے نا م کے لئے سا تھیوں سے صلاح مشو رے،ڈیموکریٹک جسٹس پارٹی سمیت 31 ناموں پر غور ، 7 ہزار افراد کو پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے باقاعدے دعوت نامے ... مزید
-
عدالتی کمیشن کے فیصلے سے پاکستان کے بنیادی تصور جمہوریت کو تقویت ملے گی، جاوید ہاشمی،عمران خان کے طر ز سیاست سے نواز شریف مضبوط ہوئے وہ مزید پانچ برس اقتدار میں رہ سکتے ہیں، صحافیوں سے گفتگو
-
ملک میں میں متوقع سیاسی ہلچل منظر عام بدل سکتی ہے ، ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی ، پاکستان عوامی تحریک ، (ق) لیگ اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں حکومت کے خلا ف اتحا د بنا سکتی ہیں
-
کراچی میں 18 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اور نجی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ
-
پیپلزپارٹی نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے پرانے اور دیرینہ ساتھیوں کو ٹکٹ د ینے کا فیصلہ کر لیا
-
عمران خان نے افتخار محمد چودھری کے ساتھ مقدمے بازی کا معاملہ حامد خان کو سونپنے کا عندیہ دیدیا
-
صوبائی دارلحکومت پشاور میں قالین سازی کے پندرہ کارخانے بند ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.