”ویل ڈن“، ایان علی کی گرفتاری کے بعد4ماہ تک منی لانڈرنگ میں ریکارڈکمی

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء )” ویل ڈن“ ،ماڈل ایان علی کی گرفتاری کے بعد4ماہ تک منی لانڈرنگ میں گرفتاریوں کے خوف سے ریکارڈکمی واقع ہوئی ہے کسٹم حکام کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ ایان علی جب سے منی لانڈرنگ میں گرفتار ہوئی تھی اس روز کے بعدسے منی لانڈرنگ کے معاملات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ سلسلہ تاحال برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ خوبروماڈل ایان علی کے خلاف مقدمے میں کسٹم حکام پریشانی کاشکارہیں انھیں مزید کارروائی کے لیے تازہ ترین شواہدنہیں مل سکے ہیں۔27جولائی کو فرد جرم عائد کیے جانے کاامکان ہے، کسٹم انٹیلی جنس نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کیخلاف قانونی طور پر گھیرا مزید تنگ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کسٹم انٹیلی جنس تھانہ میں باقاعدہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ درج کر لی ہے جبکہ ملزمہ کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں نیا مقدمہ درج کرنے کی عدالت میں دائر درخواست کی بھی کسٹم انٹیلی جنس نے بھرپور پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت سے اجازت ملنے کی صورت میں منی لانڈرنگ کی درج رپٹ کو مقدمہ میں تبدیل کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :