تحریک انصاف اورمسلم لیگ نے رابطہ کیاتوسنجیدگی سے سوچوں گا،جاویدہاشمی،افتخارچوہدری نے پارٹی بنائی تواس میں نہیں جاوٴں گا،پروفیشنل کے پیچھے اب نہیں جاوٴں گا،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے ،عمران خان اگرمعافی مانگیں توان کاقدبڑھے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 25 جولائی 2015 08:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 جولائی۔2015ء)سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے کہاہے کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ نے رابطہ کیاتوسنجیدگی سے سوچوں گا،افتخارچوہدری نے پارٹی بنائی تواس میں نہیں جاوٴں گا،پروفیشنل کے پیچھے اب نہیں جاوٴں گا،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے ،عمران خان اگرمعافی مانگیں توان کاقدبڑھے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کادھرنادھاندلی کے خلاف نہیں تھا،بلکہ نوازشریف کے استعفیٰ کیلئے تھا،خان صاحب جمہوریت کوہضم اورنظام کولپیٹناچاہتے تھے ۔

طاہرالقادری اورعمران خان کٹھ پتلی کردارتھے ،ایک اپناالیکشن اوردوسراانقلاب چاہتاتھا۔انہوں نے کہاکہ جب عمران کے کنٹینرسے اتراتوجنرل پاشاکادبئی سے فون آیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ٹیکنوکریٹ کی حکومت مطالبے کی مخالفت کی جس پرانہیں واپس لیناپڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ احتجاج کے حوالے سے عمران خان نے جوفیصلہ پارٹی کے اندرکیاوہ بعدمیں تبدیل کردیا،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کوتسلیم کرناتحریک انصاف کااچھافیصلہ ہے ،پارلیمنٹ کے اندررہ کربھی کام کرنے کافیصلہ ان کامثبت اقدام ہے ۔

پارلیمنٹ میں ہی کرداراداکرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوکہاتھاکہ اگراستعفیٰ دیاتوپھرواپس نہیں لوں گا۔انہوں نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ سے فائدہ پاکستان اورعوام کوہوگا،نقصان وقتی طورپرتحریک انصاف کوہوگاتاہم بہتراورسیاست کی تونقصان نہیں ہوگا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ عمران خان نے جس پرالزامات لگائے ان سے اخلاقی طورپرمعافی مانگیں توان کاقدبڑھے گا،غلطی پرمعافی مانگنے سے قدبڑھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ کوپارلیمنٹ میں پیش کرناچاہئے