جنرل پاشادوران سروس تحریک انصاف کوحمایت کررہے تھے، محمدزبیر،سابق جنرل کاخیبرپختونخوامیں حکومت بنانے میں ہاتھ تھا،چیئرمین نجکاری کمیشن کا دعوی

جمعہ 24 جولائی 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے انکشاف کیاہے کہ آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی جنرل پاشادوران سروس تحریک انصاف کوحمایت کررہے تھے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی جنرل پاشااپنی سروس کے دوران تحریک انصاف کیلئے سپورٹر ز جمع کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جنرل پاشانے5بڑے کارپوریٹ سربراہان سے تحریک انصاف کے سپورٹ کیلئے کہاتھا،جنرل پاشانے چندکارپوریٹ سیکٹرکے ساتھ اجلاس میں بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مینارپاکستان کے جلسہ کوکامیاب بنانے کیلئے جنرل پاشانے انتہائی کوشش کی تھی ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ سابق جنرل کاخیبرپختونخوامیں حکومت بنانے میں ہاتھ تھا،اورہرجلسے اورممتازشخصیات کوپی ٹی آئی میں شمولیت کرنے میں بڑی دلچسپی لے رہے تھے