بھا رت کے خلاف پاکستان کی جانب سے عالمی ادارے میں شکایت درج، اقوام متحدہ نے تصدیق کر دی ، دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں، پاکستان کی جانب سے شکایت کے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی،اقوام متحدہ

جمعہ 24 جولائی 2015 09:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے بھا رت کے خلاف پاکستان کی جانب سے عالمی ادارے میں شکایت درج کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معائدے پر من و عن عمل کریں ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نائب ترجمان قربان حق نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ مبصر کے پاس شکایت درج کی ہے کہ بھارت نے لا ئن آ ف کنٹر ول پر بلااشتعال فا ئر نگ کر کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رینجرز کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ عام شہری جاں بحق ہوئے ۔

ترجمان نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کے تحت ہی پاکستان کی جانب سے شکایت درج کرنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی ۔اور اس ضمن میں سب کچھ سامنے لایا جائے گا انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں جنگ و جدل سے مسائلحل نہیں ہوا کرتے ہیں بلکہ پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا چاہئے ۔