پاکستان اورامریکہ کا داعش کے خلاف ملکر کارروائی کرنے کا فیصلہ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی امریکی سینیٹر سے ملاقات،دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق،پاکستان دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑرہا ہے،دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے،طارق فاطمی کی جنس سٹین کو بریفنگ

جمعہ 24 جولائی 2015 09:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)پاکستان اور امریکہ نے داعش کے خلاف ملکر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں ممالک نے دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طارق فاطمی نے امریکی سینیٹر جنس اسٹین سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات،دہشت گردی، خطے کی سکیورٹی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سینیٹر نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے تاہم خطے میں داعش کی کارروائیوں اور اثررسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے فیصلہ کن کارروائی جاری ہے اور آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ، طارق فاطمی نے امریکی سینیٹر کو پاکستان کی سکیورٹی صورت حال پربھی بریفنگ دی،دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور خطے میں داعش کے خلاف مل کر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے قریبی روابط کو مزید مضبوط او ربڑھایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :