دھرنے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم اور عمران خان کو گرفتار کیا جائے،الطاف حسین کامطالبہ

جمعہ 24 جولائی 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے تحریک انصاف کے دھرنے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پرمشتمل عدالتی کمیشن کے قیام اورعمران خان کی گرفتاری کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے الزامات ثابت نہیں کرسکی ،تحریک انصاف کے دھرنے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججوں پرمشتمل عدالتی کمیشن قائم کیاجائے اوریہ بتایاجائے کہ دھرنے کاانتظام اورسرمایہ فراہم کرنے والے عناصرکون تھے؟الطاف حسین نے کہاکہ حقائق سامنے آنے کے بعدتحریک انصاف کے لوگ پارٹی چھوڑدیں انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگیا،عمران خان نے جمہوریت کے خلاف سازش کی ،جمہوریت کے خلاف اورملک کوغیرمستحکم کرنے کی سازش پرعمران خان کوگرفتارکیاجائے