امریکی جنرل جان ایف کیمپل کا جی ایچ کیو کا دورہ،یاد گارِ شہداء پر حاضری دی،آرمی چیف سے امریکی جنرل کی ملاقات ،دفاع،سکیورٹی اور خطے کی مجموعی صور تحال پر تبادلہ خیال،دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب قابل تعریف ہے،جان کیمپل

جمعہ 24 جولائی 2015 08:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جولائی۔2015ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی جنرل جان ایف کیمپل نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات،خطے کی صورت حال ،دفاعی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق جمعرات کے روز امریکی جنرل کیمپل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں پاک افغان سرحدسکیورٹی صورت حال،افغان طالبان اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے ،امریکی جنرل کیمپل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا ہے ملک میں جاری ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام اور خوشحالی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے،افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہے اور اس میں پاکستان کے ثالثی کردار کو امریکہ سراہاتا ہے،ان مذاکرات سے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی اورامن وامان خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔